براہ کرم انتظار کریں

آمریکہ ریاست ٹنسی میں اسلامی مرکزکا افتتاح

بین الاقوامی: آمریکی ریاست ٹنسی کے مسلمانوں نے اس ریاست میں اسلامی سینٹر کے افتتاح کے لیے فیڈرل عدالت سے پرمٹ حاصل کرلیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست ٹنسی کے مسلمان فیڈرل عدالت سے پرمٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اس عدالت نے گزشتہ ہفتے مقامی عدالت راڈرفورڈ کی جانب سے اسلامی سینٹرکے افتتاح پرپابندی کے حکم کوباطل قراردیا ہے۔ یہ عدالت مورفریسبور شہر میں واقع ہے۔ 

اس شہر کے مسلمانوں کو امید ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں اس مرکز کا افتتاح ہوجائے گا اور ۲۰۱۰ء میں اس سینٹرکی تعمیرکا پرمٹ صادرکیا گیا تھا۔

مورفریسبورشہرکےمسلمان گزشتہ تین سالوں کے دوران اس مرکزکی تعمیر کےلیے مقامی شدت پسندوں کی مخالفت سے دوچارہیں، شدت پسندوں کا دعوی ہے کہ آمریکی آئین میں دین اسلام کی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ جودین اوراعتقاد کی آزادی پرمشتمل ہے،تاہم مسلمانوں نے بہت زیادہ بحث وگفتگو کرنے کے بعد بالاخر اس اسلامی سینٹَرکےافتتاح کے حکم کوحاصل کرلیا ہے۔ 

طے یہ پایا ہے کہ یہ اسلامی مرکز اس علاقے میں موجود ۲۵۰خاندانوں اور۵۰۰اسٹوڈنٹس کے لیے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

ذرائع :
ٹیگ :
صارف کے تبصرے (0)
تبصرہ بھیجیں